۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نمایشگاه کتاب

حوزہ / ایران کے دارالحکومت تہران میں سالانہ 33واں بین الاقوامی کتاب میلہ 21 سے 31 اردیبھشت 1401 شمسی (مطابق 11مئی سے 21 مئی 2022ء) کو مصلای امام خمینی (رہ) میں اور ورچوئل طور پر ketab.ir کے ایڈریس پر منعقد ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں سالانہ 33واں بین الاقوامی کتاب میلہ 21 سے 31 اردیبھشت 1401 شمسی (مطابق 11مئی سے 21 مئی 2022ء) کو "با کتاب سلامتیم" یعنی ہم کتاب کے ساتھ صحت مند ہیں" کے اسلوگن کے ساتھ مصلای امام خمینی (رہ) میں اور ورچوئل طور پر ketab.ir کے ایڈریس پر منعقد ہو گا۔

کتاب میلے کے اس دور کا اہم نکتہ اس کتابی نمائش کے ورچوئل پروگرام سے خرید کی صورت میں خرید شدہ کتب کو پورے ملک ایران میں ورچوئل سیلز، خصوصی رعایتیں اور مفت شپنگ کی صورت میں میسر ہونا ہے۔

حضوری اور ورچوئل نمائش

33 ویں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ میں 2,800 سے زیادہ پبلشرز حضوری طور پر اور آن لائن خرید کی سہولت دینے کے طور پر شرکت کریں گے۔

1700 سے زیادہ پبلشرز نمائش میں حضوری طور پر شرکت کریں گے اور مخاطبین اور نمائش میں شرکت کرنے والے افراد سے ان کی مطلوبہ کتب کی خرید کے بارے میں براہ راست تبادلۂ خیال کریں گے۔

جیسا کہ ذکر ہوا ہے اس بار اس کتاب میلے کے لیے سائبر اسپیس میں کتب کی فروخت کا امکان فراہم کرنا پچھلے ادوار کے مقابلے اس سال کے میلے کی ایک اہم خصوصیت شمار کی جا رہی ہے۔ نمائشِ کتاب میں بوتھ رکھنے والے پبلشرز نے بھی ketab.ir پر اپنی کتب کی نمائش کر رکھی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی تقریباً 1,100 پبلشرز آن لائن کتب کی خرید کی سہولت دے رہے ہیں۔

غیر ملکی پبلشرز کی موجودگی

اس کتاب میلے میں 150 سے زائد غیر ملکی پبلشرز حصہ لیں گے اور جیسا کہ اس بار قطر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، تو یہ ملک ایران کی جانب سے اس بین الاقوامی کتاب میلے میں مہمانِ خصوصی کی طور پر شریک ہو گا۔

33ویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش 11مئی کو تہران میں افتتاح ہوگی

کریڈٹ پرچیز کارڈ

اس سال کی نمائش میں ورچوئل اور حضوری فروخت میں پیش کی جانے والی رعایت 10% رکھی گئی ہے۔

اس نمائش میں اساتید و پروفیسرز، طلباء اور اسٹوڈنٹس کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں گزشتہ ادوار کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بنیاد پر طلبہ و طالبات کے لیے سبسڈی کی حد 350 ہزار تومان اور اساتید و پروفیسرز کے لیے 600 ہزار تومان ہے۔ جس کی 40% سے زائد رقم وزارت ارشاد اسلامی اور نمائش کے اسپانسرز ادا کریں گے اور باقی رقم خریدار کی جانب سے ادا کی جائے گی۔

ورچوئل نمائش میں ڈسکاؤنٹ کارڈ کا استعمال

ڈسکاؤنٹ کارڈز کو خصوصی طور پر ورچوئل نمائش میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اگر کوئی ان آن لائن تخفیفی کارڈز کے ساتھ بوتھ پر موجودگی کی صورت میں رعایت پر کتب خریدنا چاہتا ہے تو اسے پہلے الیکٹرانک طور پر اپنا آرڈر رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور براہ راست خرید کے لیے آن لائن تخفیفی کارڈ کا استعمال ممکن نہیں ہو گا۔

ورچوئل کتاب میلے سے خریداری کے ساتھ مفت شپنگ

وزارت ثقافت اور ارشاد اسلامی ایران کے تعاون سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق ورچوئل نمائش سے خریدی گئی کتابوں کو بھیجنے کے لیے سبسڈی دگنی کر دی جائے گی اور 75,000 تومان تک کی تمام رسیدیں پبلشرز کی جانب سے بغیر کسی قیمت کے ارسال کی جائیں گی۔

خریدار کو چاہے وہ کتنی ہی کتب خرید کرے، ڈاک کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔ پبلشرز بھی پوسٹل پیکج بھیجنے کے لیے 75,000 تومان تک کی صورت میں کسی قسم کی ادائیگی نہیں کریں گے اور وہ اس مبلغ سے زیادہ ارسال کی صورت میں حدِ اکثر رعایت کے ساتھ ڈاک کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

بس اور میٹرو خدمات

اس کتاب میلہ میں مسافروں کو لے جانے کے لئے خصوصی بسیں سروس فراہم کریں گی۔ میٹرو ٹرین بھی ان دنوں نمائشگاہ کے روٹ پر مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مسافروں اور وزٹرز کی مدد کے لیے ریزرو ٹرینیں بھی مدِنظر ہیں نیز کتاب میلہ کے لیے اسٹیشنوں پر رکنے کے فاصلے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .